ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) لاٹری کے ذریعے الیکٹرانک چیزیں انعامات میں دینے کا لالچ دے کر فراڈیوں نے سات افراد سے ہزاروں روپے ہتھیا لیئے ۔ چھ خواتین و مردوں پر مشتمل گروپ کیری ڈبہ میں سوار وارداتیں کر رہا ہے ۔ محمد منیرشنگھائی والا ۔تفصیلات کے مطابق چھ مرد و عورتوں پر مشتمل گروہ نے کیری ڈبہ میں سوار محلہ رحمانیہ کے گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر اور سپیکر کے ذریعے اعلانات کیے کہ آپ پندرہ سو روپے کی لاٹری ٹکٹ خریدیں ہر ٹکٹ میں قیمتی انعامات LCD ، لیپ ٹاپ ، جاپانی استریاں یا انرجی سیور نکلیں گے جس پر اہل محلہ منیر شنگھائی والا ، شیخ رشید کھوئے والا ، شہباز ، مقبول عرف بو لا اور امجد بھٹی کے گھر والوں نے انعامی ٹکٹ خریدے موقعہ پر ہی ہونے والی قرعہ اندازی میں سات افراد کو جاپانی استریاں انعامات میں دے دیں گئی ۔ جس سے تمام خواتین بہت خوش ہوئیں بعد ازاں معلوم ہوا کے تمام استریاں چائنہ کی اور مالیت 500روپیہ ہے اہل محلہ نے فراڈی گروپ کا پیچھا کیا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگے محمد منیر نے بتایا کہ یہ گروپ مخصوص وردیوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دکھائی دیتاہے جو گھریلو خواتین سمیت سادہ لو ح افراد کو متاثر کر کے لوٹ رہے ہیں اہل علاقہ نے ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سے کاروائی کی اپیل کی ہے ۔