اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو لوگ اس وقت عمران خان پر ہنس رہے ہیں ، تقدیر ان پر ہنس رہی ہے، اندھیری رات گزر چکی ہے اور اب صبح صادق ہونے والی ہے، انتظار کریں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجائے گا جس ملک کا 70 سالوں میں ستیا ناس
https://www.yesurdu.com/?p=1098124
کیا گیا اس کو اب 16ماہ میں” نیا نکور“ نہیں کیا جاسکتا ۔ نجی نیوزچینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد وہ نظریہ جس کے تحت پاکستان بنایا گیا تھا بھولنے کے بعد جو آیا جس نے جو چاہا وہ کیا ۔ اس کے بعد ملک کے ایک قابل فخر سپوت عمران خان نے ایک تحریک چلائی جس پر نوجوانوں نے لبیک کہا ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا ستر سالوں میں ستیا ناس کیا گیا اس کو اب 16ماہ میں” نیا نکور“ نہیں کیا جاسکتا ۔انتظار کریں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجائے گا ۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جولوگ اس وقت عمران خان پر ہنس رہے ہیں ، تقدیر ان پر ہنس رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کوٹھیک ہونا ہے اورمسکرانے والے میر ی بات سن لیں کہ اس ملک کو ٹھیک ہونا ہے ۔گزشتہ حکومت نے ملک کا برا حال کیا ، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن ہم نے ملک کو نہیں لوٹا۔انہوں نے کہا کہ اندھیری رات گزر چکی ہے اوراب صبح صادق ہونے والی ہے ، ہر دور میں اس شخص کا مذاق اڑایا گیا ہے جس نے نئی بات کی ہے ۔ میں نہیں کہتا کہ مہنگائی نہیں ہے اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی ہے لیکن اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترامیم کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کا مؤقف ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتی اس لیے وہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کریں گے۔بلاول کا ترمیم کیلئے پارلیمانی قواعد بروئے کار لانے پر زوردوسری جانب حکومتی کمیٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان شامل تھے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجا پرویز اشرف، نیربخاری، شیری رحمان، رضا ربانی، شازیہ مری اور نوید قمر اجلاس میں موجود تھے۔