فرانس (اشفاق احمد) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے اور دہشتگردوں کی باقیات و سہولت کاروں کے خاتمے کی ہدایت کو قوم کیلئے محفوظ و پر امن مستقبل کی نوید قرار دیتے ہوئے استحکام پاکستان اتحاد یورپ کے رہنماؤں چودری سجب احمد ڈوگہ، ممتاز تارڑ، چودھری عبدالروف ڈوگہ، فیصل گوندل، اشفاق چوہدری، و دیگر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے جس طرح سے شب و روز کی انتھک محنت و جدوجہد کے ذریعے دہشتگردی کیخلاف برسر پیکار رہتے۔
بیمثال و لافانی قربانیاں دیتے ہوئے دہشتگردی کے عفریت سے پاکستان و عوام کو نجات دلاکر محفوظ بنانے کی جو جنگ لڑی ہے وہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت سے سوا اور خراج تحسین و توصیف سے بالا ہے قوم کو افواج پاکستان پر ہمیشہ سے فخر تھا اورجنرل راحیل شریف کی قیادت میں فوج نے اس فخر کو مزید سوا کردیا ہے۔
اسی لئے قوم اب مطالبہ کررہی ہے کہ جنرل راحیل شریف اور فوج معاشی دہشتگردوں ‘سماجی دہشتگردوں ‘ ثقافتی دہشتگردوں سے بھی ملک وقوم کو محفوظ بنانے کیساتھ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور عوامی امنگوں کا قتل کرنے والے دہشتگردوں سے بھی عوام کو نجات دلائیں۔