کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماں نے یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں قائم علی شاہ اور آصف علی زرداری کا ہاتھ نہیں ہے، تو اس بھنگی کی ہمت کیسے ہوئی؟۔ ان افسران کو معطل کرنے سے کام نہیں چلے گا اور انکے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔
متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی ایم کیو ایم کے ساتھ تعصب برتا گیا، 1992 میں بھی ہمیں بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا تھا، کارکنوں پر بے پناہ ظلم کیے گئے، ہم نے ہر مشکل حالات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے، ہر قوم نے اپنی تنظیم بنائی ہے، لیکن کسی کے خلاف آپریشن نہیں ہوا، ہم نے یہ بھی برداشت کیا، کیونکہ ہم امن اور ملک میں بھائی چارہ چاہتے تھے اور آج بھی امن چاہتے ہیں۔
قائد تحریک الطاف حسین نے مزید کہا کہ آج ایک بھنگی نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، یہ ایسا بھنگی ہے جو چور ہے، ڈاکو ہے، جھوٹا ہے اور زمینوں پر قبضے کرتا ہے، ارباب اختیار نے ہمیں کبھی پاکستان کا بیٹا نہیں مانا، مجھے برطانیہ سے نکالے جانے کی پروا نہیں، خدا کا واسطہ ہے مجھے چھوڑ کر چلے جاو۔ اس پر کارکنوں نے الطاف حسین کو نہ چھوڑنے کے حق میں نعرے بھی لگائے۔