counter easy hit

موٹاپے کا شکار افراد کو7 منٹ میں پتلا کر دینےوالی خاتون منظر عام پر۔۔۔ اس کا طریقہ واردات آپ کو دنگ کرڈالے گا

لندن(ویب ڈیسک) موٹاپے کے شکار افراد کے لیے اچھی خبر آگئی ایک خاتون نے صرف 7 منٹوں میں جسم پُرکشش بنانے کا طریقہ بتادیا۔ لوگ فٹ رہنے کے لیے تمام عمر سخت ورزشیں کرتے اور ڈائٹ کا خیال رکھتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک ایسی خاتون فٹنس ٹرینر ہے جو محض 7منٹ کے اندر لوگوں

 

خان صاحب کا اسکینڈل سامنے لانے کی دھمکیاں دینے والی حریم شاہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ۔۔۔۔ موصوفہ کی ایسی شخصیت کی گود میں بیٹھے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں کہ ہر طرف شور مچ گیا

کے جسم کو ’سپر فٹ ‘بنا دیتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام لوسی وندھم ریڈ

(Lucy Wyndham-Read)

ہے۔ جسے سکول اور کالج میں بھدے جسم کی وجہ سے ساتھی طلبہ تضحیک کا نشانہ بناتے تھے۔ وہیں سے اس نے فٹنس پر کام کرنا شروع کیا اور اب خود فٹنس ٹرینر بن چکی ہے اور یوٹیوب پر بھی لوگوں کو فٹنس کے متعلق مفید مشورے دیتی اور ورزش کے متعلق بتاتی ہے۔ وہ اب تک فٹنس پر 7کتابیں بھی لکھ چکی ہے اور اپنی ساتویں کتاب میں اس نے ’7منٹ باڈی پلان‘ کے نام سے ورزش کا ایسا طریقہ بتایا ہے جس سے لوگ خود کو اتنے کم وقت میں فٹ بنا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ 7مختلف ورزشیں ہیں جو آپ کو ایک ایک منٹ کے لیے کرنی ہیں اور لوسی کا کہنا ہے کہ محض 7دن کے اندر آپ کے پیٹ کی چربی میںنمایاں کمی ہو جائے گی اور آپ پہلے سے کہیں زیادہ فٹ ہو جائیں گے۔ لوسی کہتی ہے کہ ورزش شروع کرنے سے پہلے 30سیکنڈ تک ایک جگہ دوڑ کر خود کو ورام اپ کریں۔ اس کے بعد پہلی ورزش یہ ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر باری باری دونوں ہاتھوں سے ہوا میں پنچ ماریں۔ کرسی پر اس طرح بیٹھے کہ آپ کی کمر بالکل سیدھی، کندھے پیچھے کی طرف جھکے ہوئے اور ناف ریڑھ کی ہڈی کی طرف کھنچی ہوئی ہو۔ پنچ مارتے ہوئے اپنے مکے کندھوں کے لیول پر رکھیں۔ 10مکے چلانے کے بعد اپنے بازوﺅں کو اس طرح حرکت دینی شروع کریں جیسے آپ دوڑ رہے ہوں۔ 10بار ایسے حرکت دینے کے بعد دوبارہ پنچ مارنے شروع کریں اور یہ طریقہ ایک منٹ تک دہراتے رہیں۔ اگلے منٹ میں اسی پوزیشن پر بیٹھے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں سر کے پیچھے رکھیں اور سینے سے اوپر جسم کو ادھرادھر گھمانا شروع کر دیں۔

یہاں آپ کی کہنیاں آپ کے کندھوں کے لیول پر ہونی چاہئیں۔ جسم کا یہ گھماﺅ آپ کو کمر پر محسوس ہونا چاہیے۔ یہ ورزش بھی ایک منٹ تک کریں۔ تیسرے منٹ میں اسی پوزیشن میں بیٹھے ہوئے اپنے دونوں بازو کندھے کے لیول پر سامنے کی طرف دراز کریں۔ ہاتھوں کی ہتھیلیاں نیچے کی طرف ہونی چاہئیں۔ اب اپنے بازوﺅں کو دائرے کی شکل میں پیچھے کی طرف لائیں اور پھر آگے لے جائیں۔ پیچھے آتے ہوئے آپ کے بازوںسینے کے لیول تک نیچے آنے چاہئیں۔ چوتھے منٹ میں اپنے بازوﺅں سے پہلے منٹ کی طرح مکے چلانے ہیں لیکن یہاں ہاتھ کے ساتھ ایک ٹانگ بھی اوپر اٹھانی ہے۔ جب آپ بائیں بازو سے مکا ماریں تو دائیں ٹانگ اوپر اٹھائیں اور جب دائیں بازو سے مکا ماریں تو بائیں ٹانگ اوپر اٹھائیں۔60سیکنڈ تک یہ ورزش کریں۔ مپانچویں منٹ میں ہاتھوں کی انگلیوں کو واپس اپنے سر کے پیچھے ٹکائیں اور جسم کو دونوں طرف سے گھما کر باری باری کہنی کو ٹانگ کے گھٹنے سے لگائیں۔ جب بائیں کہنی نیچے آئے تو دائیں ٹانگ اوپر اٹھا کر اس کے گھٹنے کے ساتھ لگائیں اور جب دائیں کہنی نیچے آئے تو بائیں ٹانگ کے گھنٹے کو اوپر اٹھا کر اس کے ساتھ لگائیں۔گھٹنوں کے ساتھ کہنیاں لگا کر وہاں ایک سیکنڈ کے لیے انہیں روکیں اور پھر واپس لیجائیں۔ مچھٹے منٹ میں اپنے دونوں بازو سامنے کی طرف پھیلائیں۔ دونوں ہتھیلیوں کا رخ ایک دوسری کی طرف ہونا چاہیے۔ اب وہاں سے بازوﺅں کو کھول کر سینے کی سٹریچنگ کریں۔ ایک منٹ تک یہ عمل دہرائیں۔ ساتویں منٹ میں ایک بازو سے سامنے کی طرف مکا ماریں لیکن آہستگی سے جبکہ دوسرے بازو کو پیچھے کی طرف لے جائیں۔ اب اس بازو کو آگے لے جائیں اور سامنے کی طرف موجود بازو کو پیچھے لے آئیں۔ لوسی کا کہنا تھا کہ 7منٹ کے لیے یہ ورزش صرف 7دن تک کریں اور فرق آپ کے سامنے ہو گا۔ واضح رہے کہ آپ ان ورزشوں کا طریقہ لوسی کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر اس کے علاوہ بھی لوسی نے 7منٹ کی کئی ورزشوں کی ویڈیوز پوسٹ کر رکھی ہیں۔

PEOPLE, SUFFERING, FROM, FATS, AND, HEAVY, WEIGHT, GOT, SLIM, TRAINER, FOR, THEIR, HEALTH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website