پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ عوام اپنےمسائل کاحل اور ملکی ترقی چاہتے ہیں،وہ سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سےلاتعلق ہو چکے ہیں،شفافیت ، خدمت اور دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نےیہ بات رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال سے گفتگوکرتے ہوئےکہی،ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادکو ترجیح دی،قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات کی تنظیم نواورمائننگ سیکٹرکے فروغ کےحوالےسے اجلاس کی صدارت بھی کی،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب معدنی وسائل سے مالا مال ہے،آمرمشرف کے دور میں مائننگ سیکٹر میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔شہبازشریف نےادارے کی تشکیل نو اور مائننگ سیکٹر کی بہتری کیلئے4 ہفتوں میں مربوط پلان مرتب کر کے پیش کرنےکی ہدایت کی۔