مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں سے نبرد آزماں ہیں۔
کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں بلدیہ عظمیِ کے ملازمین کیلئے حج قراندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ دہشت گردی کا ناسور ملک پر غالب آنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے افواج پاکستان نبرد آزماں ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کرپشن اور کمیشن کو روکنا بھی جہاد کرنا ہے۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے حج کی سعادت کے لئے منتخب ہونے والے بلدیہ عظمیِ کے 41 خوش نصیب افسران و ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے کہا کہ گزشتہ سال بلدیاتی ملازمین کیلئے حج قراندازی نہیں کی گئی تھی مگر اب یہ سلسلہ جاری رہے گا۔