وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے سیاسی مخالفین کو 2018ء تک انتظار کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں اگر ن لیگ کی حکومت نہ رہی تو دوسروں کو بھی وزیراعظم ہاؤس میں نہیں بیٹھنے دیں گے۔
کوئٹہ: (یس اُردو) وزیراعلیٰ بلوچستان بھی عمران خان پر پھٹ پڑے۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں ثناء اللہ زہری نے سیاسی مخالفین کو 2018ء تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا اور نام لئے بغیر تنبیہہ بھی کر ڈالی۔ تقریب میں موجود وزیراعظم بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جوشیلی تقریر پر مسکراتے رہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے جلسے کرنے والوں کو ملکی ترقی کا مخالف قرار دیا۔ وزیراعظم قومی صحت کارڈ کی تقریب میں وزراء ، ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔