کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کالعدم جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی سیٹ ایڈ جسمنٹ کی جائے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان تیر طاقتور کے خلاف کمزور کی فتح کا نشان بن کر ابھرے گا جب کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کسی کالعدم جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی سیٹ ایڈ جسمنٹ کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کا کوئی فرد کالعدم جماعتوں سے رابطہ نہ رکھے۔