اپوزیشن جماعتوں نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہائیکورٹ کے ذریعے بحالی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا ایجنڈا چلانے اورپسند و نا پسند کی بنیاد پر افسران کی تقرری بند کرے ۔
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت کے طریقہ کار پر عدالتیں سوالات اٹھارہی ہیں،پی پی کی حکومت من پسند افراد کی تقرریاں بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹرکمیشن ہو، جعلی بھرتیاں اور نوکریاں بیچنے کے ریفرنس ہوں سندھ حکومت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے کہا کہ اےڈی خواجہ کولگانےکےبعدپیپلزپارٹی کواندازہ ہوا کہ ان سےغلطی ہوگئی ہے،ہم اے ڈی خواجہ کے ساتھ ہیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید نے کہا کہ آئی جی کو اپنی نوکری کی فکر رہے گی تو امن وامان کےلیے کیسے کام کرے گا،سندھ حکومت وفاق کو اعتماد میں لیکر کسی کا ٹرانسفر کرے۔