اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سال 2019 کی غیر فعال وزار ت کے بارے میں تفصیلا ت سامنے آگئیں۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد ہر وزیر کی کارکردگی
رپورٹ وزیراعظم عمران خان کودی جاتی رہی۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت برائے سرحدی امور وریاستیں 2019 کی سب سے کم کارکردگی دکھانے والی وزارت بن گئی۔بتایا گیا ہے کہ وزارت برائے سرحدی امور وریاستیں 2019 میں اپنی کارکردگی دکھانے میں نہ کام رہی۔ سب سے کم کارکردگی دکھانے والی یہ وزارت کسی قسم کی تشہیر کو بپلک کرانے میں بھی ناکام رہی۔ ماضی میں یہ وزارت انتہائی ہم سمجھی جاتی تھی، فاٹا اصلاحات اور قبائلی علاقوں کوخیبرپی کے میں ضم کرنے کے بعد وزارت برائے سرحدی امور وریاستیں کو ختم کر دینے کی تجویز بھی دی گئی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔تاہم مہاجرین کے لئے کام کرنے والی یہ وزارت نے 2019 میں صرف وزیراعظم کے جنیوا کانفرنس میں شرکت کو پلان کیا۔ جس کے بارے میں میڈیا کو چند ہی لمحوں پہلے باخبر کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر محبوب سلطاب، اکبر شہزاد سمیت دیگر سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم دستیابی ممکن نہ ہوسکی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد وفاقی و صوبائی وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ پر کہا تھا کہ جو وزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ وزیر نہیں رہے گا۔جس کے بعد متعدد بار وزیروں کو تبدیل بھی کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم کے بہترین کھلاڑی سمجھے جانے والے اسد عمر سے بھی وزارت خزانہ چھین لی گئی تاہم اب رپورٹ سامنےآئی ہے کہ وزارت برائے سرحدی امور وریاستیں نے 2019 میں سب سے کم کارکردگی دکھائی۔ واضح رہے شیخ رشید اور مراد سعید بہترین کارکردگی دکھانے والے وزراء میں سب سے آگے ہیں۔
PERFORMANCE, REPORT, OF, PRIME MINISTER’S, CABINET, ONLY, EXTREME, BAD, PERFORMANCE, BY, WHICH, MINISTRY, REPORT, REVEALED