لاہور (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر پوریاں تلی جا رہی ہیں اور حلوے کی خوشبور آ رہی ہے تو لاہور کھلا ہے، ہڑتال نہیں ہوئی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ناشتے سے لطف اندوز ہوتے لوگوں کو بھی دکھائے۔ حلوہ پوری، نان، سری پائے، نہاری کی دکانیں کھلی ہیں۔ پوریاں تلی جا رہی ہیں اور حلوے کی خوشبو آ رہی ہے تو لاہور کھلا ہے اور ہڑتال نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں آج دھرنا اور احتجاج جاری ہے جس کےد وران 18 مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے اور ٹائر جلا کر مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے عام ٹریفک کو روک دیا ہے جبکہ ہر طرف گو نواز گو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔