counter easy hit

نان فائلر ز کو چھوٹی گاڑیاں، موٹر سائیکلز رجسٹرڈ کرانے کی اجازت

لاہور(ولی اللہ) ایکسائز حکام کو ایف بی آر کی جانب سے نان فا ئلر شہریوں کی ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کرنے کی اجازت مل گئی جس پر ایکسائز انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام نے نان فائلرز پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن کرانے پر پابندی عائد کر دی تھی جس میں ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی شامل کیا گیا جس پر ایکسائز حکام نے ایک ماہ قبل ایف بی آر کو لیٹر ارسال کیا کہ چھوٹی گاڑیاں اور موٹر سائیکل والوں کو چھوٹ دی جائے جس پر ایف بی آر حکام کی جانب سے ایکسائز انتظامیہ کو ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ شہری گاڑیوں کی ٹرانسفر بھی کرا سکیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website