پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر اور سینئر رپنما زاہد خاں نے فرانس میں پاکستانیوں کی گرفتاری پر میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے، کہ جس ملک کی وجہ سے پاکستان سے فرانس تک ہمارے پیاروں کے چہروں پے رونق اسی ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی حمایت نمک حرامی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔
کامران گھمن اور چوہدری گلزار لنگڑیال کا کیس فرنچ پولیس کے پاس ہے، ایسے میں اس کی حمایت یا مخالفت شعور والوں کا کام نھیں، بلکہ کار سرکار میں مداخلت ہے۔
مقام افسوس ہے ایسے لوگوں پر جو خود کو پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن بھی کہتے ہیں اور تھوڑے سے زاتی مفاد کی خاطر فرانس اور پیپلزپارٹی دونوں کو نقصان پہنچانے والے کی ایسے وقت میں مدح سرائی کر رہے ہیں، جب وہ شخص سیاسی قیدی نھیں بلکہ کرمنل کورٹ میں ہے اور یہ یاد رہے یہ کورٹ پاکستان کا نہیں فرانس کا ہے۔
زاہد خاں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے، اس میں کچھ گھسپٹیے ڈنٹ ڈال رہے ہیں۔ ہم ایسا ہونے نہیں دینگے، فراڈ سے حاصل کی جانے والی رقم کے بینی فشری بھی اتنے ہی قصور وار ہیں جتنے کرنے والے ہم ان سب کی مزمت کرتے ہیں۔ ہم فرانس حکومت سے درخواست کرتے ہیں، کہ ایسی کالی بھیڑیں جو فرانس کو نقصان پہنچانے والوں کی حمایت میں ہیں ان کو بھی قانون کے کٹھرے میں لایا جائے۔
زاہد خاں کا یہ بھی کہنا تھا یورپ میں رہتے ہوئے بھی ایک وقت کی روٹی کی خاطر قانون شکنوں کی حمایت انسانیت کی گھٹیا مثال قائم کی جارہی ہے۔ آج مجھے پاکستان میں سیاسی پروگرام میں کھانے پر ٹوٹنے والوں اور یورپ میں رہ کر مفت خوری کرنے والوں میں کوئی خاص فراق نظر نہیں آتا۔