ورجینیا پیٹریشیا پوتی کو بچاتے ہوئے گر گئیں ، لوہے کی سلاخ گردن سے دل تک دھنس گئی ، ہسپتال میں آپریشن کیا گیا
پیرو: اگر زندگی ہو تو موت بھی ٹل جاتی ہے ، جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں خاتون کی گردن سے دل تک لوہے کی سلاخ دھنس گئی جسے آپریشن کر کے نکال دیا گیا ۔ پیرو کے شہر کایامارکا کی ورجینیا پیٹریشیا گلاردو دیاز اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے گر گئیں اور لوہے کی ایک سلاخ انکی گردن سے دھنس کر دل تک پہنچ گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جب وہ ہسپتال لائی گئیں تو ان کی حالت تشویشناک تھی ۔ خطرہ تھا کہ ان کی دل سے جانے والی خون کی شریان نہ پھٹ جائے یا سلاخ پھیپھڑے میں نہ اتر جائے ، لیکن خطرہ مول لیتے ہوئے ان کا آپریشن کر دیا گیا اور اب وہ صحتیاب ہو رہی ہیں ۔