اسلام آباد، پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اپنے متنازعہ بیان پر قوم سے معافی مانگ لی اور اس ضمن میں ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں پرویز خٹک کا کہناہے کہ ’انتخابی مہم کے دوران میں نے جو بیان دیا تھا، اس پر پہلے ہی عدالت سے معذرت کرچکا ہوں،میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ معاشرے میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کرنا تھا، جس میں ووٹ کی خرید و فروخت شامل ہے تاہم اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں‘۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک کے متنازعہ بیان کا الیکشن کمیشن بھی نوٹس لے چکا ہے اور اس کیس کے فیصلے تک ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک رکھا ہے۔
Parvez Khattak apologises to the nation for his statement during the election campaign pic.twitter.com/IF8D7hUWS0
— Javed Aziz Khan (@JavedAzizKhan) August 3, 2018