لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ میں اپنی مٹھی کھول کرکہا کہ مٹھی بند کرلیں ،یہ الگ بات ہے کہ مٹھی بند کرنے والے اور کھولنے والے دونوں کوپتہ ہے کہ مٹھی خالی ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں
گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے دھرنے کے دنوں میں جب مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تو ان سے کہا کہ اپنا ہاتھ آگے کریں اور اپنی مٹھی ان کے ہاتھ میں کھول کرکہا کہ اب مٹھی بند کرلیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الگ بات ہے کہ جس نے مٹھی بند کی ہے اس کو بھی پتہ ہے کہ مٹھی میں کچھ نہیں اور جس نے مٹھی کھولی ہے اس کو بھی پتہ ہے میں نے مٹھی میں کچھ نہیں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ بیماری کے باوجود ان کی حس مزاح برقرار ہے۔
دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران بڑے زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے عمران خان کے فائدے کے لیے نوازشریف کو فوری باہر بھجوانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا مولانا بغیر کچھ لئے گئے ہوں، ضرورکوئی ایسی چیزہے جس سے وہ خوش ہوگئے ہیں۔امجد شعیب کا کہنا تھا کہ جب مولانا فضل الرحمان کا دھرنا چل رہا تھا تو دو بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ ہیں لیکن کچھ لوگ جن کی خواہش تھی کوئی تماشہ بنے اس لئے افواہیں پھیلا رہے ہیں ، آرمی اپنا کام کررہی ہے ۔ ایم کیوایم والے کسی نہ کسی وقت بلیک میل کے چکر میں رہتے ہیں۔
پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ میرا خیال ہے اگر قائداعظم میرے دور میں بیمار یا فوت ہوتے تو میڈیا خصوصی ٹرانسمیشن شاید نہ چلا تا لیکن نواز شریف کے معاملے پر میڈیا نے ایک سزا یافتہ شخص کے لیے خصوصی ٹرانسمیشن چلائی، بڑی
حیرانگی ہے ۔
st