لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے نئے سال میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال ہی ایک تبدیلی ہے ،نئے سال کے سوا کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ،مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات میں ہونیوالی بات ایک امانت ہے اسے ٹھیک وقت پر بتائوں گا۔
ہم سب کی شناخت پاکستان ہے ، بھارت اور پاکستان کے مسلمانوں کا موازنہ مت کریں آج بھارت میں دو قومی نظریہ کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ قائداعظم نے جو دوقومی نظریہ پیش کیا تھا وہ درست ثابت ہوا، آج مودی بھارت میں جو کچھ کر رہا ہے اسے قائداعظم اور ہمارے بڑوں نے بھانپ لیا تھا۔ نجی یونیورسٹی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت کو چاہیے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں سہولتیں فراہم کرے اور وہ رکاوٹیں دور کرے جو شہبازشریف نے کھڑی کی ہیں، 10 سال میں ن لیگ نے ہر کام میں رکاوٹ ڈالی۔ دوسری جانب ایک خبر وزیراعظم کے15معاونین کیخلاف ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے کہ خود عمران خان بھی’ گھبرا‘ جائیں گے۔ نعیم الحق، فردوس عاشق، ندیم افضل چن سمیت وزیراعظم کے15معاونین کے لئے پریشان کن خبر آگئی۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہیں۔ نعیم الحق، فردوس عاشق، ندیم افضل،علی نوازاعوان، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، معید یوسف اورعثمان ڈارسمیت پندرہ خصوصی معاونین کی تعیناتیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئے درخواست میں وزیراعظم سمیت تمام معاونین خصوصی کو فریق بنایا گیا ہے۔