عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی
پشاور (یس اُردو ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اپنے منصب پر فائز رہیں گے ، قیادت نے باغی گروپ کی جانب سے انہیں ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خلاف شکایات ، تحفظات ، کہیں فنڈز کامعاملہ ، کہیں ناراضی کی کچھ اور وجوہات ، باغی گروپ کے تحفظات ، قیادت ملی بھی ، شکایات سنیں بھی مگر پرویز خٹک کو ہٹانے پر نہیں کوئی بھی تیار ، عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت کا پرویز خٹک کو ہی وزیر اعلیٰ رکھنے کا فیصلہ ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی برطرفی کا باغی گروپ کا مطالبہ کر دیا گیا مسترد ، جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ باغی گروپ کے مطالبے پر پرویز خٹک کو نہیں ہٹایا جاسکتا اور پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت ہی نہیں ، جہانگیر ترین نے یہ اعلان بھی کر دیا کہ عمران خان سمیت تمام قیادت کو پرویز خٹک پر اعتماد ہے ۔ چند لوگوں کی وجہ سے پرویز خٹک کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور ہی نہیں ۔