وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کےلیے ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرائل روک کر بچوں کو باہر نکال دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کےواپس جانے کے بعد ٹرائل شروع ہوں گے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹرائل شروع کرانےکا حکم دےدیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ایبٹ آباد آمد پر ضلعی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے مختلف شہروں سے ٹرائل کے لئے آئے بچوں کو گرائونڈ سے نکال دیا ۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کے ٹرائل کچھ وقت کے لئے روکے ہیں انہیں منسوخ نہیں کیا گیا ،ہیلی کاپٹر اتارنے کے حوالے سے پی سی بی سے اجازت لے گئی ہے۔پی سی بی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ کی پالیسی کی خلاف ہے،کوئی بھی گرائونڈ عوامی اجتماعات یا وی آئی پی افراد کی سرگرمیوں کے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی رویے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ بچے چترال ،دیر ،مردان اور صوابی سمیت دور دراز شہروں سے آئے ہیں،انڈر۔13 کے ٹرائل کے لئے انہیں دوبارہ نہیں بلاسکتے ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 30
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276