کراچی……جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کہتے ہیں ملک کی ترقی میں اصل رکاوٹ کرپشن اور اقربا پروری ہے۔ اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر قہقہہ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ہورہا ہے ہونے دو ،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟
کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنی قائم کردہ این جی او کی افتتاحی تقریب کے موقع پرسابق صدر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو مشرقی یا مغربی روٹس میں تقسیم کرکےمتنازع نہ بنا یاجائے ۔ منصوبے پر مختصر راستہ متعین کیا جاتا تو مسائل جنم ہی نہ لیتے۔
قومی احتساب بیوروپرمختلف سیاست دانوں کی تنقید کے سوال پرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف نے واضح کیا کہ نیب پندرہ سال پرانا ادارہ ہے، نئے ادارے بنانے کے بجائے پرانے اداروں میں خامیاں دور کرکے انھیں مضبوط بنایا جائے ۔پرویزمشرف نے قوم کو مشورہ دیا کہ پاکستان کے مستقبل کی بہتری کےلیے ماضی کے ایشوز کو چھوڑ کر حال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے