counter easy hit

سنگین غداری کیس، پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔ سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا ناقابل سماعت قرار دیدی ۔
اسلام آباد: (یس اُردو) خصوصی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں ۔ بصورت دیگر گیارہ مئی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں خود پیش ہوں ۔ عدالت نے سابق صدر کی طبی بنیاد پر حاضری سے چودہ ہفتے استثنٰی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو پیشی حکم دینے کے ساتھ ساتھ تحریری جواب بھی طلب کیا ہے کہ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟۔ عدالت نے سابق صدر کے ضامن راشد قریشی کے مچلکے ضبط کرتے ہوئے انہیں 25 لاکھ زرضمانت 2 ہفتوں میں جمع کرانے کا حکم دیا