اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزارت داخلہ سے سعودی عرب جانے کی اجازت مانگ لی ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کے لیے سعودی عرب جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے انہوں نے باضابطہ درخواست وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے۔
سابق صدر کے وکیل فیصل چوہدری کے مطابق وزارت داخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں پرویز مشرف کا نام ایک دن کے لیے ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر امید ہے کہ سابق صدر کو سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔