counter easy hit

2007میں پرویز مشرف انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2007میں پرویز مشرف انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے۔پرویز مشرف نے بلواسطہ پیغام بھیجا کہ وہ معاملات طے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں نے انڈرہینڈ ڈیل کرنے سے انکارکردیا۔

PERVEZ, MUSHARRAF, WANTED, ME, TO, DEAL, UNDER, HAND, IN, 2007, BUT, I, REFUSEDوزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو میںکہا کہ خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا، اللہ نے اسی لیے ہمیشہ سرخرو کیا۔ہم برے حالات میں پاکستان سے گئے تھے، جانانہیں چاہتے تھے۔ہمیںزبردستی بھیجا گیا، واپس آنا چاہتے تھے، واپس آنے بھی نہیں دیا گیا۔ آج مشرف چاہنے کے باوجود پاکستان نہیں آسکتے،یہی مکافات عمل ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں اور پارلیمانی امور کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کٹھن تھا، لیکن چیلنجز کو قبول کیا۔بعض لوگ ایسے ہیں جو سیاست میں ناسمجھ ہیں۔وہ ہمیں نہیں قوم کو ترقی سے روکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو پیسہ نہیں تھا، غیر ملکی زرمبادلہ 4ارب ڈالر تھے، منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا وقت گزرچکاہے۔ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی قائدین انتخابات کی تیاری شروع کردیں ، ترقیاتی منصوبوں کی خود تیاری کریں ،کوئی شکایات ہوتو مجھے بتائیں ۔اجلاس میں سینیٹرز نے ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی بریفنگ دی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس سروے کروایا ہے ، حکومتی اقدامات سے بہتری آرہی ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں۔ملک کا مالی نظم ونسق مکمل کنٹرول میں اور بہتری کی راہ پر ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ کسی کو ادارے سے نہیں نکالا ،ریلوے کی آمدن 41ارب ہوچکی ہے ۔وزارت سنبھالیں تو ٹرینیں چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔وزیر ددفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نیلم جہلم اور دیگر منصوبوں سے بجلی کی پیداوارجلدشروع ہوجائیگی، کسی بھی جگہ پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website