لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلیم خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کا مقصد وزیراعظم کے گھر پر حملہ نہیں ہے ۔ جس جگہ احتجاج کا ارادہ کیا گیا ہے وہ ان کے گھر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور ہے اور اب پورا رائیونڈ تو وزیراعظم کا گھر نہیں ہے۔ احتجاج مکمل طور پر امن ہو گا اس لئے پولیس اور حکومت سے گزارش ہے کہ رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید خود شیطانی قوتوں کے سردار ہیں۔
فصیلات کے مطابق علیم خان، جمشید چیمہ، نوید چوہان و دیگر پر مشتمل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا وفد جاتی امراءکے قریب اڈا پلاٹ پہنچا اور 24 ستمبر ریلی کے روٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ نواز شریف کے گھر پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں اور جس جگہ احتجاج کا ارادہ ہے وہ جاتی امراءسے چار سے پانچ کلو میٹر دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان طرز کا یادگار جلسہ کریں گے جس کیلئے اڈا پلاٹ ایک آپشن ہے تاہم اس کے علاوہ دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور رائیونڈ صرف وزیراعظم کا نہیں ہے۔ گلبرگ، ڈیفنس یا کینٹ کا مطلبہ یہ ہگز نہیں کہ یہاں کوئی جلسہ نہیں کر سکتا۔
علیم خان نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں ہو گی اور پرامن احتجاج و جلسہ ہو گا۔ حکومت اور پولیس سے گزارش ہے کہ مداخلت نہ کرے اور کسی قسم کی رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیطانی قوتوں کے سردار پرویز رشید ہیں اور ان سے گزارش ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ حج پر جائیں۔پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے خیبرپختونخواہ اسمبلی پر حملہ کیا اور مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ حملہ نہیں، سپریم کورٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی اور یہ حملہ نہیں تھا؟ رائیونڈ مارچ کی تاریخ سے متعلق سوال پر علیم خان نے کہا کہ اس ضمن میں مشاورت جاری ہے اور حتمی تاریخ کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔