سلیکٹڈ وزیراعظم کا منافقانہ ویژن، امریکہ میں ڈیزل ڈیزل کے نعرے اور سینیٹ میں حمایت کیلئے آج اپنی ٹیم منت ترلے کیلئے بھیج دی، پرویز صدیقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف پچھلے عرصے میں جس قدر پیٹ بھر بھر کر مغلظات کہے اور پھر امریکہ میں ان کو ڈیزل ڈیزل کہہ کر پکارتے رہے آج انھی مولانا فضل الرحمن کا ایک ووٹ انھیں اتنا اچھا لگا کہ ان کے گھر اپنی پوری ٹیم حمایت کیلئے بھیج دی۔
ان کا کہنااتھا کہ ایسے منافقانہ ویژن سے کوئی آج تک بڑا لیڈر نہیں بنا، ۔ جو ارسطور اورسقراط عمران خان کو لیڈر ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں انھیں اس واقعے سے عمران خان کی ترجیحات اور استعداد کار کا بخوبی اندازہ ہوجانا چاہیے۔