قائد عوام نے جمہوریت اور حقوق انسانی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے جان کا نذرانہ تک پیش کردیا، پرویز صدیقی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی یورپ کا پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیسی پر پیغام
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما اور جنرل سیکرٹری برائے یورپ پرویز صدیقی نے کہا ہے کہ قائد عوام نے جمہوریت اور حقوق انسانی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے جان کا نذرانہ تک پیش کردیا،
انہوں نے کہا کہ 51 ویں یوم تا سیس کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور جیالوں کو یہ باور کرانا چاہیے کہ حقیقی تبدیلی کا آغاز شہید بھٹو کی قربانی سے ہوا جنہوں نے نہ صرف ملک پاکستان کو عالمی سطح پر بلند اور مستحکم مقام دلایا بلکہ عوام کو اپنے حق کیلئے لڑنا سکھایا جسے عوام پاکستان کبھی نہیں بھول سکتے۔
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : قادرِ مطلق خدا پر غیر متزلزل ایمان کے ساتھ جو تمام جہانوں اور انسانوں کا پالنے والا ہے اور دینِ اسلام کے لئے جذبۂ غیرت رکھتے ہوئے اور پاکستان کے مقاصد کے لئے اپنے آپ کو کلی طور پر وقف کرتے ہوئے ہم سب اللہ کا نام لے کر اس عظیم کام کی ابتدا اور اتحاد عوام کا اِعلان کرتے ہیں۔