حکومت دھونس کے ساتھ ساتھ اقربا پروری اور اختیارات سے تجاوز کا اپنا کام پاور کر رہی ہے، پرویز صدیقی
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت دھونس کے ساتھ ساتھ اپنا کام پورا کر رہی ہے۔ ملک میں شرح سود 10 فیصد تک پہنچ گیا،ترقی کی شرح کم ترین سطح ہر آگئی ہے ،ملک کا وزیر خزانہ اپنے تئیں میرٹ پر لگایا لیکن لیڈنگ رول اہم ہے،اسد عمر کی بھی کارکردگی اچھی نہیں رہی ،حکومت کی اس وقت ترجیحات سعودی عرب اور چین سے پیسہ آنے پر ہے ،عوام سوچتے تھے کہ ترقی کی رفتار تیز ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر کی کمپنی کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکرائو ہے ،عمران خان کو وہی معیار رکھنا چاہیے تھاجو ہمارے لیے تھا،ڈیم کا ٹھیکہ بیس سال کیلئے دیا جارہا ہے ،اللہ نہ کرے پی ٹی آئی کی حکومت بیس سال تک رہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی پچاس لاکھ گھر تو دور کی بات دو لاکھ گھر نہیں بنا سکتی،آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج ترقی کی شرح 4 فیصد پر ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں روزگار کی بجائے بیروزگاری بڑھ رہی ہے ،حکومت کی جانب سے صرف پاکستانی عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے چلتی ہوئی معیشت کو خراب کردیا ہے، سرمایہ کار خوفزدہ ہے ،آپ کہہ رہے ہیں سرمایہ کاری آرہی ہے لیکن وہ نظر نہیں آرہی۔
پی ٹی آئی کی حکومت اپنے دعوئوں اور وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام میں ایکسپوز ہو گئی ہے۔ حکمران سمجھ لیں ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران معیشت کی ترقی کی بات کرتے ہیں لیکن عوام کی حالت بدترہو رہی ہے، کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے وابستہ لوگ چیخیں نہ مار رہے ہوں ۔