counter easy hit

بدترین سیاسی انتقام کا شکار سابق صدرآصف علی زرداری نے پاکستان کاخیال رکھنے کا کہہ کرڈیل ڈھیل کو موثر جواب دیدیا، پرویز صدیقی

بدترین سیاسی انتقام کا شکار سابق صدرآصف علی زرداری نے پاکستان کاخیال رکھنے کا کہہ کرڈیل ڈھیل کو موثر جواب دیدیا، پرویز صدیقی

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے کہا ہے کہ ڈیل اورڈھیل نہ دینے والوں کو اب انشااللہ خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے۔ سابق صدر نے تمام تر قیدوبند کی صعوبتوں اورکاروباری، مالی اورصحت کانقصان اٹھانے کے باوجود پاکستان کاخیال رکھنے کا جوبیان دیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی طرح سابق صدر آصف علی زرداری بھی اپنے موقف پرڈٹ کر کھڑے ہوچکے ہیں اور وہ جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اس دوران پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا لیکن غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا قائد جناب آصف علی زرداری کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اب اسی جذبہ سے سرشار ہیں اور کبھی غیر جمہوری قوتوں اورسلیکٹڈ کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے 

pervez siddiqui, general, secretary, PPP, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website