اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقہ ناصر باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ا سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق ناصر باغ روڈ پر کارروائی کے دوران دہشت گرد یوسف اور شمس الحق کو دھر لیا گیا۔ ملزمان بارودی مواد استعمال کرنے کے ماہر ہیں، انہوں نے دارمنگی قبرستان کے قریب پولیس اور سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اس دھماکے میں پولیس کی گاڑی محفوظ رہی۔اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔