پشاور……..پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نےپہاڑی پورہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پہاڑی پورہ کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ جس دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے گھرگھر تلاشی لی گئی اور شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔ سرچ کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 3 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ جو پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ مشتبہ افراد سے 2 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔