شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ کی انکوائری ڈیڑھ سال سے چل رہی تھی اور اس میں نادرا کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں
پشاور: پشاور میں سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والی شربت گلہ کے بچپن کی تصویر ایک عالمی جریدے نے شائع کی تھی ۔ سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی اس خاتون نے جعلی شناختی کارڈ بنوایا تھا ۔ پاکستانی شناختی کارڈ میں شربت گلہ کا نام شربت بی بی درج تھا اور شوہر کا نام رحمت علی ہے ۔ شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ کی انکوائری ڈیڑھ سال سے چل رہی تھی اور اس میں نادرا کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں ۔
شربت گلہ کو آج نوتھیہ قدیم سے گرفتار کر لیا گیا جہاں وہ کرائے کے مکان میں مقیم تھیں ۔ شربت گلہ کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔