پشاور (یس ڈیسک) ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پشاور پولیس نے سانحہ آرمی پبلیک سکول کے بعد شہر کے محتلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مشکوک افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے مشکوک افراد میں 450 پیش امام شامل ہیں جو کہ محتلف مساجد میں پیش امام کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جن سے تحقیات مکمل کرنے کے بعد ان کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ان پیش امام کے خلاف کارروائی خفیہ ادروں کی رپورٹ کی بنا پر کی گئی۔ ان پیش اماموں کا تعلق افغانستان سے ہے۔