راولپنڈی (یس ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث اہم ملزم تاج محمد عرف رضوان پشاور کے علاقے پاواکئی میں آئی ڈی پیز کے طور پر مقیم تھا اسے خفیہ معلومات پر گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشتگرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دو گروپوں میں سے ایک کا کمانڈر تھا۔
دوسرے گروپ کے سربراہ عتیق الرحمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار دہشتگرد تاج محمد نے پشاور اور وزیرستان میں کئی دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کر لیا۔