رحیم یار خان (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان شکار پور گئے اور سندھ حکومت کو نا اہل قرار دے دیا مگر وہ یہ نہیں سمجھتے کہ کل خیبر پختون خواہ میں کیا ہوا،اب وہ کسے نااہل قرار دینگے؟ یہ بات انہوں نےرحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جاوید وڑائچ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، خورشید شاہ کا کہنا تھا
ان کی خواہش ہے کہ جمہوریت بحال رہے اور الیکشن 2018 میں ہی ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر ماضی میں جو گزری اس سے سبق سیکھیں اور عوام پر نئے ٹیکس لگا کر اپنا خزانہ نا بھریں، انہوں نے نواز شریف سے اپیل کی کہ پمز اسپتال اسلام آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر کا بیرون ملک علاج کر وائیں۔