پشاور..پشاور میں بون میرو کا 20سالہ مریض ٹرانسپلانٹ کے لئے رقم نہ ہونے کے باعث زندگی سے دور ہوتا جارہا ہے۔محمدانضمام اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بی ایس کاطالب علم ہے۔ 3 سال قبل وہ بون میروکے مرض میں مبتلاہوا۔محمدانضمام کی آنکھوں میں زندگی کی امیدیں روشن ہیں۔تاہم علاج پرلاکھوں روپے کے اخراجات میں غربت آڑے آرہی ہے۔
محمدانضمام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کہتے ہیں آپ کا علاج اسلام آباد میں ہوسکتاہے ۔ انضمام کاوالدمحکمہ تعلیم میں کلرک اورکرائے کے گھرمیں رہائش پذیرہے۔ وہ اپنے جگر گوشے کیلئے انتہائی فکرمندہے۔جبکہ انضمام کی والدہ بھی بیٹے کے بہتر مستقبل کے خواب دیکھتی ہے۔انضمام کے والدین نے درددل رکھنے والے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کے علاج کیلئے ان کی مدد کریں۔