پشاور……پشاور کے دلہ زاک روڈ پر6 افرادکےقتل کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیاگیا۔ مقدمہ دونوں فریقین کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔
پشاورکے نواحی علاقہ دلہ زاک روڈ پرسروس روڈ کے قریب گذشتہ روز دو فریقوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کیاگیاہے جس میں دونوں فریقوں سے ایک ایک مدعی کولیاگیا ۔مقدمہ میں قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں، مقتولین میں ایک واپڈا ملازم، دو پولیس اہلکاراور دو سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تصادم ایک پلاٹ کی ملکیت پر ہوا۔ فائرنگ سے قبل دونوں فریقوں میں ہاتھاپائی بھی ہوئی تھی۔ متنازع پلاٹ اورایک گھرکو پولیس نے سیل کردیاہے۔