counter easy hit

پشاور: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 7 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر

Polio

Polio

پشاور (یس ڈیسک) پشاور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے 4 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

شہر میں شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ انتظامیہ نے دفعہ 144 سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 97 یونین کونسلز کے 7 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مہم کے دوران چار ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 4 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتطامیہ نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔