پشاورمیں محکمہ انسداد دہشت گردی سیل ڈی آئی خان ریجن نے کارروائی کی ہے، جس میں ٹارگٹ کلر کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Peshawar CTD operation arrest target killer’s facilitator
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم ڈاکٹر زاہد کو لونی پل کلاچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس وین پر فائرنگ کرنے والے ٹارگٹ کلر کو طبی امداد دی تھی۔ ٹارگٹ کلرز نے پولیس وین پر 16 فروری کو فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار اور پٹرول پمپ ملازم جاں بحق ہوا تھا۔ کیس میں ایک سہولت کار پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔