counter easy hit

پشاور، محکمہ خوراک کے چھاپے، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

پشاورکی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کے بعد پشاورمیں سبزیوں کے نرخوں میں25سے50 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بھی 8روپے کمی ہوئی ہے۔

Peshawar, Food authority raid, a decrease in vegetable prices

Peshawar, Food authority raid, a decrease in vegetable prices

محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں مصنوعی قلت اور گراں فروشی میں ملوث افراد کےخلاف کام کررہی ہیں اور دودنوں میں 24 افرادکو سبزی منڈی سے گرفتار کیاگیا۔ کاروائیوں کے بعد سبزی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 150 سے کم ہوکر 85 روپے، بھنڈی 110 سے کم ہوکر 85 روپے ہوگئی ہے۔ آلو25 روپے سے کم ہوکر 10 روپے، مٹر 60 روپے سے کم ہوکر 35 روپے فی کلو ہوگئی۔ پیاز 40 روپے سے کم ہوکر 22 روپے، کدو کی فی کلو قیمت بیس روپے فی کلو ہوگئی۔ مرغی کے گوشت میں بھی 8 روپے کمی کے ساتھ قیمت 188 روپے فی کلو ہوگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website