پشاور کے علاقے چمکنی میں موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔
پشاور: نمازہ جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، کور کمانڈر پشاور نذیر احمد بٹ، آئی جی پولیس صلاح الدین محسود نے شرکت کی۔ نمازہ جنازہ کے بعد کور کمانڈر پشاور شہداء کے پسماندگان سے بھی ملے۔ نمازہ جنازہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی میتیں انکے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز محمد سجاد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار عمر حیات، شاہد اور انتخاب عالم شہید ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔