پشاور( اصغر علی مبارک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی انتظامیہ نے وزارتِ داخلہ کے احکامات پر کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ اور اسی تنظیم کے زیر انتظام امدادی ادارے فلاح انسانیت کے دفاتر کو انتظامیہ نے تالے لگا دیے ہیں جبکہ اس تنظیم کے زیر انتظام تین مدرسے اور دو مساجد محکمۂ اوقات کی تحویل میں دے دی گئی ہیں۔