counter easy hit

پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کو بڑا ریلیف فراہم کردیا،حیران کن حکم جاری

Peshawar High Court gives huge relief to rich location

پشاور(ویب ڈیسک ) پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کمپنی کیخلاف ایف آئی اے کی سفارشات معطل کر دی ہیں اور عدالت نے این ایچ اے کو بھی کارروائی سے روک دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین پر مشتمل 2رکنی بنچ نے امیر مقام کمپنی کیخلاف سماعت کی جس میں عدالت نے امیر مقام کمپنی کے خلاف ایف آئی اے کی سفارشات معطل کر دی اور عدالت نے این ایچ اے کو بھی کاروائی سے روک دیا ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے موقف دیا تھا کہ یہ ایک انتقامی کارروائی ہے،اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔واضح رہے کہ کیس میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق خان کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں عدالتی احکامات پر رہائی مل گئی تھی۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق اومنی گروپ کے افراد ڈالرز میں بڑی رقم حکومت کو دینے کیلئے تیار ہوگئے، اومنی گروپ پلی بارگین کے تحت 3 ارب روپے پہلے ہی ادا کر چکا، جبکہ اب مزید رقم ڈالر میں ادا کیے جانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار خاور گھمن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔خاور گھمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث اومنی گروپ پلی بارگین کے تحت مزید پیسے واپس کرنے کیلئے تیار ہے۔ خاور گھمن کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ کے کچھ افراد پہلے ہی پلی بارگین کے تحت 3 ارب روپے کی رقم واپس کر چکے ہیں، جبکہ اب اس گروپ سے وابستہ مزید کچھ افراد پلے بارگین کی آپشن استعمال کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پلی بارگین کے تحت ڈالرز میں رقم کی واپس کیلئے بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے کہ اومنی گروپ کے جو مزید افراد پلی بارگین کی آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں، ان کی جانب سے پاکستانی کرنسی کی بجائے امریکی کرنسی ڈالر میں رقم واپس کی جائے گی۔ پلی بارگین کی آپشن استعمال کرنے کے بعد ان افراد کو دائر کیسز میں ریلیف ملے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان خود بھی اعلان کر چکے ہیں کہ جو لوک کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہیں، انہیں اسی صورت میں ریلیف ملے گا جب ان کی جانب سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے گی۔ دوسری جانب احتساب کے ادارے نیب کی جانب سے کرپشن کیخلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کے موجودہ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اب تک اپنے دور میں 71 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کروا چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website