counter easy hit

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال کےآدھے سے زائد وینٹی لیٹرناکارہ

Peshawar hospital over kyady

Peshawar hospital over kyady

پشاور …..خیبر پختون خوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں آدھے سے زیادہ وینٹی لیٹرز ناکارہ پڑے ہیں،جس سےزندگی کی آخری سانسیں لینے والے مریضوں کومشکلات درپیش ہیں ۔اسپتال انتظامیہ کہتی ہے صورتحال سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے تاہم ابھی تک اقدامات کے منتظر ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق صوبہ کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں کل 36وینٹی لیٹر زہیں، جن میں سے 21 خراب پڑے ہیں ۔رائع کے مطابق جنرل آئی سی یو کے 8میں سے ایک وینٹی لیٹر کام کر رہا ہے جبکہ نیورو سرجری آئی سی یو کے 8 میں سے 4 وینٹی لیٹر زخراب ہیں اسی طرح کارڈیووسیکولر کے 13 میں سے صرف 3وینٹی لیٹر زکارآمد ہیں۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صرف کارڈیوتھورسیک آئی سی یو ایسا ہے جہاں 6 کے 6 وینٹی لیٹر زکام کر رہے ہیں، وینٹی لیٹر حادثات اور بم دھماکوں کے شدید زخمیوں کو مصنوعی سانس فراہم کر تا ہے،جن کے خراب ہونے سےڈوبتی سانسوں سے علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق حکومت کو مسلے کی سنگینی سے آگاہ کردیاگیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔