پشاور(سپورٹس رپورٹ) پاکستان میں تیزی سے مقبول ھونے والے ماڈرن مارشل آرٹس ،مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے کے انٹرنیشل مقابلے تین مارچ کو کودلازا ک روڈ پشاور میں ہوں گے جس میں افغانستان کے کھلاڑی بھی چیلنج فائٹس مقابلے لڑیں گے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں پاکستان میں جدید مارشل آرٹس کی پہچان چیئرمین ماڈرن مارشل آرٹس ایم ایم اے ، چیئرمین کیوکشن فیڈریشن پاکستان ،صدر سو کیوکشن آ رگنایزشن، چیئرمین مکس مارشل آرٹس ،گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد ، شیہان شفیق اعوان ،محمّد احسان،شاہ فہد ،شفیح الرحمان نے کہا کہ ماڈرن مارشل آرٹس ،مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے پاکستان میں تیزی سے مقبول ھونے والا نوجوان نسل کا عالمی کھیل ھے جس میں پاکستان کا مستقبل روشن ھے پاکستان آرمی کی بدولت کے پی کے میں امن بحال ہواقبائلی علاقوں اور خیبر پختون خوا میں رہنے والوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کے نتیجے میں آج صوبے میں امن قائم ہو رہا ہے خیبر پختون خوا اور خاص طور پر قبائلی علاقوں میں ترقی دکھائی دے رہی ہیں ، دهشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ خیبر پختون خوا نے قربانیاں دی ہیں جس میں ملک سعد شہیدجیسی کھیلوں کی سرپرستی کرنے والی شخصیا ت شامل ھیں ملک سعد شہید کی خیبر پختون خوا اورقبائلی علاقوں میں کھیلوں کی ترقی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ھیں انکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ماڈرن مارشل آرٹس ،مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے کے انٹرنیشل مقابلوں کے موقع پر ملک سعد شہید چلینج ٹرافی اور بلیٹ کے مقابلے چیمپئن کے مابین ھوں گے
پاکستان کیوکشن فیڈریشن گرینڈ ماسٹر راجہ خالد نے کہا ہے کہ ملک میں مکس مارشل آرٹس کھیل کو فروغ دیا جاراہا ہے،ہمارا ہدف اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے،ہماری کوشش ماضی کے گمنام ہیروں کو تلاش کر کے ان کو نوجوان نسل کے سامنے لانا ہے۔ ملک میں قدرتی ٹیلنٹ کو روشناس کرانے کے لئے کوشاں میرٹ کو ترجیح دیتے ھیں ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،کھیلوں کی ترقی کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے راجہ خالد نے کہا پاکستان کے اندر جنتا ٹیلنٹ ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے۔ اس موقع پر ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد عزیز ملک پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان،این این آئی نیوز ایجنسی کے محسن علی ، دی نیوز انٹرنشنل پشا ور کے خرم پرویز ، خیبر ٹی وی کے سید ناصر علی،روزنامہ ترجمان قبائل پشاور کے رحمت گل آ فریدی اور دیگر کو کھیلوں کی فروغ و ترقی کے لیے شاندار خدمات ”آ رڈر آف میرٹ سرٹیفکیٹ عطا کیے گے .