محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تیز آندھی و طوفان 92 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چلی
پشاور (یس اُردو) پشاور میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش سے دو افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ۔پشاور اور گرد نواح میں گرد آلود تیز ہوائوں اور بارش سے مختلف علاقوں میں گھر کی چھت ، سکول کی دیوار، سائن بورڈ اور درحت گرنے سے 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بعض افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔باران رحمت کے باعث شہریوں کو زخمت کا سامنا کرنا پڑا اور جگہ جگہ پر بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تیز آندھی و طوفان 92 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چلی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے ۔