پشاور میں زہریلی شراب پینے سے تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب دیسی ساختہ تھی، اسپرٹ میں مختلف قسم کے ایسڈ ملا کر گھر میں شراب تیار کی گئی تھی ۔
پشاور کے علاقے سواتی پھاٹک میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد کی ہلاکت دیسی ساختہ زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے جو انہوں نے گھر میں اسپرٹ کے ساتھ مختلف قسم کے ایسڈ اور نشہ آور گولیاں ملا کر خود تیار کی تھی۔ مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔