پشاور (یس ڈیسک) پشاور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپر یشن کے دوران پولیس نے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن صدرروڈ، کالی باڑی، لال کرتی اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے۔
گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران پولیس نے 2 افغان باشندوں سمیت 30 مشتبہ افرادکو گرفتارکیا۔ سرچ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔