پشاور : پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشنز متھرا، چمکنی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئے گئے، جس دوران 8 افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
جن کے قبضہ سے 27 پستول ، 4 رائفلز اور 1 شارٹ مشین گن برآمد ہوئی۔ مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔