پشاور کے شہری مضر صحت مٹھائی کھانے سے بچ گئے، ضلعی انتظامیہ نے پہاڑی پورہ میں مٹھائیوں میں استعمال ہونے والا 25 سو کلو گرام مضر صحت کھویا برآمد کرلیا، جعل سازی کے مرتکب دو افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ٹیم نے پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں کارخانے پر چھاپے مار کر 2500 کلو گرام مضر صحت کھویا برآمد کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق برآمد کیاگیا مضر صحت کھویا پشاور کی بیکریوں کو سپلائی ہونا تھا، جس سے عید الفطر کے لیے مٹھائیاں بنائی جانی تھی۔
حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے جب کہ برآمد ہونے والا کھویا ضائع کردیا گیا ۔